24 ستمبر، ڈین جونز کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ڈین جونز (Dean Jones)، سابق آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی اور کوچ، 24 ستمبر 2020ء کو ممبئی، بھارت میں فالج کے باعث انتقال کرگئے۔
پورا نام ’’ڈین مرون جونز‘‘ (Dean Mervyn Jones) تھا۔ 24 مارچ 1961ء کو پیدا ہوئے۔ کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ میچوں پر تبصرہ نگاری بھی کرتے رہے۔ آسٹریلیا کے لیے 52 ٹیسٹ اور 164 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں شان دار ریکارڈ تھا۔1980ء کی دہائی کے آخر اور 1990ء کی دہائی کے اوائل تک، دنیا کے بہترین ون ڈے بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر مانے جاتے ہیں۔ بیٹنگ اکثر تیز رفتار اور اسپن دونوں کے خلاف اُن کے چست فٹ ورک، وکٹوں کے درمیان تیز دوڑ اور خطرات مول لینے اور گیند بازوں کو ڈرانے کی خواہش سے نمایاں ہوتی تھی۔ 2019ء میں آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے