لفظ آپ بیتی دو لفظوں ’’آپ‘‘ ا ور ’’ بیتی‘‘ کا مرکب ہے۔ آپ کے معنی ہیں ’’خود‘‘ اور بیتی ’’گزرے ہوئے حالات‘‘ کو کہتے ہیں۔
اپنے آپ یا خود پر گزرے ہوئے حالات کو قلم بند کرنے یا تحریر کرنے کو آپ بیتی کہتے ہیں۔
مجید اللہ گل کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/majeeduallhgul/
اصطلاح میں اپنے حالاتِ زندگی خود تحریر کرنے یا اپنی سرگذشتِ زندگی خود قلم بند کرنے کا نام آپ بیتی ہے۔
آپ بیتی کی اقسام:۔
آپ بیتی کی عموماً دو قسمیں ہوتی ہیں:
٭ شخصی آپ بیتی۔
٭ نصابی آپ بیتی۔
٭ شخصی آپ بیتی:۔ شخصی آپ بیتی سے مراد وہ آپ بیتی ہے، جس میں عموماً ادیب، مشاہیر، تاج دار وغیرہ اپنے حالاتِ زندگی قلم بند کرتے ہیں۔
٭ نصابی آپ بیتی:۔ یہ بالعموم نباتات، جمادات اور حیوانات سے تعلق رکھتی ہے۔ مثلاً: پھول، کتاب، کوٹ، درخت، گھوڑے وغیرہ کی آپ بیتی۔ اس میں لکھنے والا وہ لبادہ اُوڑھ لیتا ہے یا اپنے تخیل کو پروان چڑھا کر اپنے آپ کو اُس سانچے میں ڈھال لیتا ہے کہ قاری کو یہ محسوس بھی نہیں ہوتا کہ یہ اصل میں انسان ہے…… لیکن اُس نے اپنے آپ کو پھول، کتاب، نوٹ وغیرہ بنا کر پیش کیا ہے، بلکہ وہ یہ محسوس کرتا ہے کہ یہ اصل میں ہی پھول، کتاب یا نوٹ وغیرہ ہے۔
٭ نصابی آپ بیتی لکھنے کے اُصول یا ہدایات:
٭ صیغۂ واحد متکلم کا استعمال:۔ مثلاً: مَیں، مجھے، میرا، میری اور میرے جیسے الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے۔
٭ خود کو اُسی سانچے میں ڈھال کر بات کرنا…… مثلاً:۔ مَیں ایک پھول، کتاب، کوٹ ہوں…… وغیرہ۔
٭ نہ زیادہ طویل ہو کہ داستان بن جائے اور نہ بہت مختصر ہو کہ سارا لطف اور مزا ہی باقی نہ رہے۔
٭ اندازِ تحریر فطری، دلچسپ اور شگفتہ ہو۔
٭ اپنے تخیل کے زور سے لکھی گئی ہو۔ اس لیے تمام اُمور کا خیال رکھنا چاہیے، جیسے:
٭ آغاز و انجام، حالات و واقعات وغیرہ کو خاکے کی صورت میں اس ترتیب سے لکھا جائے کہ اس پر حقیقت کا گمان ہو۔
٭ لکھنے والے کا مشاہدہ وسیع اور گہرا ہو۔ متعلقہ چیز کے ہر پہلو پر غور کیا جانا چاہیے۔
٭ متعلقہ چیز کی معلومات ضروری ہیں۔ اگر معلومات کم ہوں، تو لکھنے والا اپنے تخیل کے زور سے اُس کمی کو پورا کرسکتا ہے۔ لیکن یہ تخیل اتنا زیادہ نہ ہو کہ حد سے گزر جائے اور آپ بیتی غیر حقیقی بن جائے۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔