جاپانی ناول ’’کچن‘‘ پر مختصر سا تبصرہ

تبصرہ: محمد محی الدین شاہ 
’’کچن‘‘ جدید جاپانی ادب کا مقبول ترین ناول ہے۔ اس کا اُردو ترجمہ خرم سہیل نے کیا ہے۔
اس مقبول ناول ’’کچن‘‘ کی ناول نگار ’’بانانا یوشی موتو‘‘ کا تعلق جاپان سے ہے، جہاں ناول تخلیق کرنے والے کئی بڑے نام پیدا ہوئے، جن میں 2 نوبیل انعام یافتہ ناول نگار ’’یاسوناری کاواباتا‘‘ اور ’’کنزبوروئے‘‘ بھی شامل ہیں۔
’’بانانایوشی موتو‘‘ جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد اور بہن جاپان کے مقبول کارٹونسٹ ہیں۔ لبرل ماحول میں پرورش پائی۔ نہیون یونی ورسٹی سے گریجویشن کیا۔ ادب کو خاص طور پر پڑھا۔ ’’بانانا‘‘ یعنی ’’پھولوں سے محبت‘‘ ان کے نام کا حصہ بن گئی۔
1986ء میں انھوں نے ’’مون لائٹ شیڈو‘‘ لکھ کر پیشہ ورانہ ادب کی بنیاد رکھی۔ اب تک 12 ناول لکھے جن کے تراجم دنیا کی کئی زبانوں میں ہوئے اور ان کے ناولوں کو کئی انعامات سے بھی نوازا گیا۔
’’بانانا یوشی موتو‘‘ نے یہ ناول جاپانی زبان میں لکھا۔ ان کا یہ ناول سب سے زیادہ مشہور ہوا۔ کئی زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے اور یہ مختلف ممالک سے شائع کیا گیا۔ جن ممالک کی زبانوں میں یہ ترجمہ ہوا، ان میں ’’فرانس‘‘، ’’یونان‘‘، ’’سویڈن‘‘، ’’اسپین‘‘، ’’نیدرلینڈ‘‘، ’’ناروے‘‘، ’’روس‘‘، ’’فن لینڈ‘‘، ’’برطانیہ‘‘، ’’ڈنمارک‘‘، ’’پولینڈ‘‘، ’’ہنگری‘‘، ’’رومانیہ‘‘، ’’کوریا‘‘، ’’چین‘‘، ’’ہانگ کانگ‘‘، ’’تھائی لینڈ‘‘، ’’تائیوان‘‘، ’’ویت نام‘‘، ’’اسرائیل‘‘، ’’ترکی‘‘ اور ’’امریکہ‘‘ شامل ہیں۔
جاپان میں اس ناول پر 2 فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ناول بے شمار ادبی اعزازات بھی اپنے نام کر چکا ہے۔
اس کتاب کو راحیل پبلی کیشنز کراچی نے شائع کیا ہے۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے