نبی کا لغوی مطلب خبر دینے والا ہے اور اصطلاح میں اس سے ایسی ہستی مراد ہے جو اللہ سے موصول ہونے والی خبریں انسانوں تک پہنچائے۔
نبی اور رسول عام طور پرتو ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن میں مذکور ہے: ’’لانفرق بین احد من رسلہ۔‘‘ (ترجمہ) ہم رسولوں میں سے کسی میں بھی فرق نہیں کرتے۔ (البقرہ: 286)
اس آیت میں سب کو رسول کہا گیا ہے۔ اسی طرح پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نبی اور رسول دونوں اصطلاحوں سے پکارا گیا ہے۔
البتہ تفسیر کرنے والوں میں نبی اور رسول میں ایک لطیف سا فرق بھی بیان کیا ہے۔ رسول اُسے کہا گیا ہے جو نئی شریعت لے کر آئے جب کہ گذشتہ شریعت پر نبوت ملنے والے کو نبی کہا گیا ہے۔
(جہانگیر ورلڈ ٹائمز ، ماہِ اگست 2022ء کے صفحہ نمبر 90 سے انتخاب)
