موسمِ سرما میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

بال انسان کی آدھی خوبصورتی ہوتے ہیں۔ سردیوں  میں ہمارے بال خصوصی توجہ کے محتاج ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمیں چند اہم باتوں کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ ہمارے بال صحت مند، مضبوط اور خوبصورت رہے۔

  1. سردیوں میں بالوں کو سرد ہواؤں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ باہر نکلتے وقت ہم انہیں ڈھانپ لیں۔
  2. سردی میں گیلے بالوں کے ساتھ ہرگز باہر نہ نکلا جائے۔ اس سے آپ کے بال ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
  3. خواتین سردیوں میں ہئیر سٹریٹنر اور بالوں کو سکھانے کے لئے اسے ہیئر ڈرائیر سے دور رکھیں۔
  4. سردیوں میں بالوں کو گرم پانی سے دور رکھا جائے۔ گرم پانی کی بجائے نیم گرم پانی یا کوشش کی جائے کہ ٹھنڈے پانی سے بال دھوئے جائیں۔ گرم پانی بالوں اور سر کی جلد کو بہت زیادہ نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔
  5. بالوں کو روکھا سوکھا نہ رہنے دیا جائے۔ بہتر ہے کہ روزانہ کسی اچھی کمپنی کا ہیئر کنڈیشنر استعمال کیا جائے۔