اگر آپ رات کو خراٹے لیتے ہیں، تو یہ عمل نہ صرف آپ کی صحت پر نہایت برا اثر ڈال سکتا ہے بلکہ اس سے آپ کی شخصیت پر بھی برا اثر پڑسکتا ہے۔
رات کو خراٹے لینے والے بہتر آرام نہ ہوپانے کی بدولت سارا دن اونگتے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق خراٹے دل کے عارضے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
خراٹوں سے نجات پانے کے لئے آزمودہ ٹوٹکے ذیل میں دئیے جا رہے ہیں:
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے، تو یہ خراٹوں کا سبب بن سکتا ہے۔ جلد از جلد اپنے وزن میں کمی لانے کی کوشش کریں۔
اگر آپ کو شراب نوشی یا تمباکو نوشی (Smoking) کی عادت ہے، تو یہ عمل بھی خراٹوں کا سبب بن سکتا ہے۔
روزانہ جس پہلو آپ سوتے ہیں، اگر اس کو تبدیل کیا جائے، تو بھی خراٹوں کا عمل رُک سکتا ہے۔
رات کو پیٹ بھر کر نہ کھانا بھی خراٹوں کے عمل کو روکنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
اگر آپ سوتے وقت تکیہ سرہانے نہیں رکھتے، تو یہ عمل بھی خراٹوں کا باعث بن سکتا ہے۔