ٹماٹر کے حیرت انگیز فوائد

organic facts کے مطابق ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے، جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔اسے ہر جگہ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے ۔ ٹماٹر کو سبزیوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کا شمار پھلوں میں بھی ہوتا ہے اور سبزیوں میں بھی۔ ٹماٹر کھانے سے خون صاف ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگ ٹماٹر کو سلاد میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ اگر ٹماٹر اور پیاز کو ایک ساتھ کاٹ کر اس پر نمک چھڑک کر کھایا جائے ،تو اس سے معدے کا نظام بہتر ہوجاتا ہے۔ ٹماٹر ہاضمہ میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ کمزور افراد اگر سلاد میں ٹماٹر کھانا شروع کردیں، تو اس سے ان کو بھرپور توانائی ملے گی اور ان کی تندرستی میں اضافہ ہوگا ۔ٹماٹر میں موجود تیزابی خاصیت خون کو صاف کرتی ہے ۔ یاد رہے کہ وہ لوگ جو سینہ اور گلے کے مرض میں مبتلا ہوں، انہیں ٹماٹر کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔