یوں تو کھجور کے کئی فوائد ہیں لیکن یہاں پر اس کے دو بڑے اور حیرت انگیز فوائد پیش کئے جاتے ہیں:
"gisurgery.info” کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھجور میں غذائی ریشے (Dietary Fiber) بکثرت موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ نظامِ انہضام (Digestive System) کو تقویت بخشتی ہے۔ جن لوگوں کو ہاضمہ کی شکایت ہے، کھجور ان کے لئے بہترین دوا ثابت ہوسکتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کھجور میں قبض کے خلاف لڑنے کی بے پناہ طاقت موجود ہے۔ قبض کے دوران میں اگر دیگر ادویہ کو چھوڑ کر کھجور کا استعمال کیا جائے، تو یہ اِفاقہ کا سبب بنتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔