پُرسکون نیند کے لیے بہترین مشورہ

ڈاکٹر سید فیصل عثمان پُرسکون نیند کے لیے مشورہ دیتے ہیں کہ ’’شام کے وقت اپنے جسم کو بہت زیادہ مصروف رکھنے والا کام نہ کیجیے۔ اس لیے کہ نیند پیدا کرنے والے کیمیکلز کی پیداوار رُک جاتی ہے اور جسم سونے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ ایک سروے سے پتا چلا کہ رات کو سوتے وقت بھی کم و بیش 60 فیصد لوگ موبائل فون پر مصروف رہتے ہیں ایسے لوگوں کو پوری نیند نہیں آتی۔‘‘
ڈاکٹر فیصل اس نکتہ پر زور دیتے ہیں کہ بستر پر لیٹنے سے آدھا گھنٹا پہلے ہر قسم کی الیکٹرانک ڈیوائس (موبائل، ٹی وی وغیرہ) آف کرکے سونا پُرسکون نیند کے لیے انتہائی اہم ہے۔