کشمش دراصل خشک انگور ہیں جو کہ معدنیات، وٹامنز، فائبرز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور مفید تیزابی مادوں سے بھرپور ہوتے ہیں۔
کشمش کے فوائد ڈھیر سارے ہیں۔ یہ آنکھوں، آنتوں، جلد اور شریانوں سے لے کر نظامِ ہاضمہ، اعصابی نظام اور ہڈیوں تک سب میں مفید ہے۔ اسے ہفتے میں دو بار مٹھی بھر کھانے سے نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔ تھکاوٹ دور کرنے کے لیے یہ گویا دوا کا کام کرتی ہے۔