مغرب کا ایسا ادیب جو مشرقی علوم میں نہ صرف دلچسپی لیتا ہو، بلکہ اس میں مہارت بھی رکھتا ہو، اُسے مستشرق (Orientalist) کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ’’میری این شمل‘‘، ’’گیرئیرسن‘‘، ’’ولیم گل کرائسٹ‘‘، ’’ڈاکٹر لائٹز‘‘، ’’نکلسن‘‘، ’’پروفیسر ہیروجی کتاوکا‘‘ اور بہت سے نام لیے جاسکتے ہیں۔
مستشرقین کی ایک بڑی تعداد نے ہماری قومی زبان (اُردو) کے لیے بہت سے تحقیقی کام کیا ہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو مغرب میں متعارف کروانے کا سہرا بھی مستشرقین کے سر ہے۔
(’’ادبی اصطلاحات ‘‘ از ’’ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم‘‘، ناشر ’’بُک کارنر پرنٹرز، پبلشرز اینڈ بک سیلرز، جہلم، پاکستان‘‘ ، صفحہ نمبر 126 سے انتخاب)