انسانی جسم کا دارومدار پانی پر ہے۔ پانی انسان کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ آکسیجن ۔عموماً ہم گرمیوں میں زیادہ جبکہ سردیوں میں نسبتاً کم پانی پیتے ہیں۔ لیکن یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان کو روزانہ کتنا پانی پینا چاہئے؟ اس حوالہ سے ماہرین مختلف رائے رکھتے ہیں۔دی ڈیلی میل آن لائن نامی ویب سائٹ کے مطابق انسانی جسم کو اگر روزانہ آٹھ گلاس پانی فراہم کیا جائے، تو اسے ایک صحت مند جسم بنایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ اس کے فوائد یوں بیان کرتی ہے۔
وزن میں کمی: مناسب مقدار میں پانی پینا موٹاپے کو دور بھگاسکتا ہے۔ پانی پینے سے انسان کے جسم میں غیر ضروری بھوک باقی نہیں رہتی ۔ زیادہ پانی پینے سے آپ کے جسم میں میٹابالزم کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
سر درد اور ڈی ہائڈریشن سے نجات: سر درد اور ڈی ئاڈریشن جیسے مسائل آج کل عام ہونے لگے ہیں۔روازانہ آٹھ گلاس پانی پینے سے آپ سرد رد اور ڈی ہائڈریشن سے نجات پاسکتے ہیں۔
یورین انفیکشن کا خاتمہ: زیادہ مقدار میں پانی پینے سے بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے جسم میں موجود جراثیم خارج ہوجاتے ہیں اور پیشاب میں جلن یا اس جیسی دوسری انفیکشنز کا خاتمہ ہوتا ہے۔
صحت مند ناخن: ناخن انسان کے جسم کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ بدنما ناخن انسان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ روازانہ آٹھ گلاس پانی پینے سے آپ کے ناخن خوبصورت اور صحت مند ہوجاتے ہیں۔
روکھی جلد: پانی روکھی جلد کے لئے بھی مفید ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے آپ کی جلد تازہ دم ہوجاتی ہے اورجلد سے روکھا پن ختم ہوجاتا ہے۔
نوٹ:۔ یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ بہتر رہنمائی کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔