طویل مختصر افسانہ کی تعریف

یہ مختصر افسانے ہی کی ایک قسم ہے۔ اس کی درازی کی وجہ سے اسے ’’طویل مختصر افسانہ‘‘ کہا جاتا ہے لیکن تکنیک کے لحاظ سے اس میں اور مختصر افسانے میں کوئی فرق نہیں۔
نیاز فتح پوری کا ’’شہاب کی سرگذشت‘‘ اور قراۃ العین حیدر کا ’’ہاؤسنگ سوسائٹی‘‘ طویل مختصر افسانے ہیں۔
(پروفیسر گیان چند جین کی تصنیف ’’ادبی اصناف ‘‘مطبوعہ آر۔ آر پرنٹرز لاہور، اپریل 2019ء، صفحہ 167 سے انتخاب)