ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ صبح ناشتہ نہیں کرتے، ان میں ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 27 فی صد زیادہ ہوتا ہے۔ ڈان اردو سروس میں چھپنے والی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتہ چھوڑنا فشارِ خون یا بلڈ پریشر میں اضافے، بلڈ شوگر بڑھانے اور انسولین کی مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔