چربہ سے کیا مراد ہے؟

چربہ کے لغوی معنی ہیں کاغذ یا ہرن کی کھال کو چرب کرکے کسی نقش کا تصویر پر رکھ کر اس کی ہو بہو نقل اتارنا۔
بقولِ مؤلفِ ’’گلزارِ معانی‘‘ دودھ کی بالائی کو بھی کہتے ہیں۔
فلم اور ادبیات کی دنیا میں یہ اصطلاح کہانی کے سرقہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف ’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ مطبوعہ ’’اسلوب لاہور‘‘، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ 196 سے انتخاب)