غالبیات کسے کہتے ہیں؟

غالبیات سے مراد وہ تمام سوانحی، تشریحی اور تنقیدی مواد ہے جو مرزا غالبؔ کی شخصیت اور ان کے فکر و فن کو سمجھنے کی غرض سے وجود میں آیا۔ مثال کے طور پر حسبِ ذیل کتب "غالبیات” میں شمار ہوں گی:
"محاسنِ کلامِ غالبؔ” از عبدالرحمان بجنوری۔
"یادگارِ غالبؔ” از مولانا الطاف حسین حالیؔ۔
"غالبؔ” از مولانا غلام رسول مہر۔
"فلسفۂ کلامِ غالبؔ” از سید شوکت سبزواری۔
"افکارِ غالبؔ” از ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم۔
"غالبؔ کا فن” از ڈاکٹر عبادت بریلوی، وغیرہ۔
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف "ادبی اصطلاحات کا تعارف” مطبوعہ "اسلوب لاہور”، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ 345 سے انتخاب)