فرہنگ فارسی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی عقل و دانش اور سمجھ بوجھ کے ہیں۔ فرہنگ کو عربی میں ’’لغت‘‘ اور انگریزی میں ’’ڈکشنری‘‘ کہتے ہیں۔
کسی کتاب میں طلبہ اور نئے قارئین کی سہولت کے لیے دقیق اور نامانوس الفاظ و محاورات اور تراکیب و اصطلاحات کی تشریح کی غرض سے کتاب کے آخر میں فرہنگ ترتیب دی جاتی ہے۔ علمی، ادبی اور خاص طور پر کلاسیکی کتب میں فرہنگ کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔
(اصنافِ نظم و نثر از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب‘‘، صفحہ 180 سے انتخاب)