27 جنوری، علی سفیان آفاقی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق مشہور پاکستانی صحافی، ادیب، مصنف، سفرنامہ نگار، فلم ساز اور ہدایت کار علی سفیان آفاقی 27 جنوری 2015ء کو انتقال کرگئے۔
آپ نے تقریباً 34 مختلف کتب جن میں مشہور شخصیات جیسے ابوالاعلیٰ مودودی، میڈم نور جہاں وغیرہ کی سوانح عمریاں، فلمی تاریخ، سفر نامے، طنزیہ و مزاحیہ مضامین اور انٹرویوز پر مشتمل تھیں، تصنیف کیں۔ اس کے علاوہ سنہ 1957ء سے ’’ٹھنڈی سڑک‘‘ نامی فلم سے بطور مصنف آغاز لیا اور 1998ء کو ’’نیا سفر‘‘ نامی فلم پر آپ کا یہ سفر اختتام کو پہنچا۔ آپ نے تقریباً 49 مختلف فلموں کی کہانیاں و مکالمے لکھے، اس کے علاوہ فلم ساز بھی رہے اور ہدایت کاری بھی کی۔