معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 3 مئی 1979ء کو مارگریٹ تھیچر (Margaret Thatcher) برطانیہ کی وزیرِ اعظم منتخب ہوئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق 13 اکتوبر 1925ء کو گرانتھم، لنکن شائر، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔ جامعہ آکسفورڈ میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کی ۔ برطانیہ کی تاریخ کی واحد خاتون ہیں جو وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فایز رہیں۔ سوویت اتحاد پر کڑی تنقید کرتی تھیں۔ 1976ء میں سوویت قیادت کے خلاف ایک جارحانہ تقریر پر ’’خاتونِ آہن‘‘ (Iron Lady)کا لقب ملا۔
8 اپریل 2013ء کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے لندن میں انتقال کرگئیں۔