27 جولائی، کرکٹ کے عظیم فیلڈر جونٹی رہوڈز کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق جونٹی رہوڈز (Jonty Rhodes) جنوبی افریقہ کے پیشہ ور کرکٹ مبصر اور سابق ٹیسٹ اور یک روزہ بین الاقوامی کرکٹر، 27 جولائی 1969ء کو پیٹرمیرٹزبرگ (Pietermaritzburg)، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔
پورا نام جوناتھن نیل جونٹی رہوڈز (Jonathan Neil Jonty Rhodes) ہے۔ اب تک کے عظیم ترین فیلڈرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ یک روزہ میچوں میں 100 کیچ لینے والے پہلے جنوبی افریقی کرکٹر ریکارڈ ہوئے۔ 1992ء اور 2003ء کے درمیان جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلے۔ انڈین پریمیر لیگ میں پنجاب کنگز کے اسسٹنٹ کوچ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے