14 جنوری، لوئس کیرل کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق لوئس کیرل (Lewis Carroll) مصنف، ریاضی دان، منطق دان، انگریزی کلیسا کے پادری اور عکاس 14 جنوری 1898ء کو گلڈفورڈ، انگلستان میں انتقال کرگئے۔
27 جنوری 1832ء کو انگلستان میں پیدا ہوئے۔ اصل نام ’’چارلز لٹویج ڈوجسن‘‘ (Charles Lutwidge Dodgson) جب کہ قلمی نام ’’لوئس کیرل‘‘ تھا۔
اُن کی مشہور ترین تحریروں میں ’’ایلس ان ونڈرلینڈ‘‘ اور اس کا تسلسل ’’تھرو دی لوکنگ گلاس‘‘ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ان کی لکھی ہوئی کئی نظمیں جیسے کہ ’’دی ہنٹنگ آف دی سنارک‘‘ اور ’’جیبرواکی‘‘ بھی کافی مقبول ہوئیں۔ برطانیہ، جاپان، امریکہ اور نیوزی لینڈ میں دیگر ایسی سوسائٹیاں ہیں جو لوئس کیرل کی تحریروں اور ان کے کرداروں سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور اِن کا باقاعدہ پرچار کرتی ہیں۔