ڈائٹ اور ریگولر کوک کے کین میں فرق کرنے کا طریقہ

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق ڈائٹ اور ریگولر کوک کی پہچان کا طریقہ سادہ مگر عجیب سا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق دونوں کینز کو پانی کے ٹب میں ڈال دیں۔ ڈائٹ کوک والا کین پانی کی سطح پر آجائے گا جب کہ ریگولر کوک والا پانی میں ڈوب جائے گا۔