26 اکتوبر، شیرِ بنگال فضل حق کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ابو القاسم فضل الحق جو ’’مولوی فضل الحق‘‘ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، 26 اکتوبر سنہ 1873ء کو بنگال میں پیدا ہوئے۔
مولوی فضل الحق لے قراردادِ پاکستان میں اہم کام کیا جس کی وجہ سے انہیں ’’شیرِ بنگال‘‘ کا خطاب ملا۔ یہ اپنے وقت کے مشہور و معروف سیا ست دان تھے۔
مولوی فضل الحق نے 1935ء میں کلکتہ میں بطورِ ناظم کام کیا۔1937ء تا 1943ء بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے اور پھر مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ 1954ء میں بنے۔ انہوں نے پاکستان کے ہوم منسٹر کا کام 1955ء میں کیا۔ 1956ء تا 1958ء وہ مغربی پاکستان کے گورنر بھی رہے۔
ان کا انتقال 27 اپریل 1962ء میں ہوا۔