انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "Brandenn Bremmer” دنیا کے دانش مند (Genius) بچوں میں سے ایک تھا۔
تحقیق کے مطابق اس کا آئی کیو (IQ) لیول 178 تھا۔ محض 18 ماہ کی عمر میں اس نے کتابوں کو پڑھنا شروع کیا تھا۔ تین سال کی عمر میں وہ پیانو بجا سکتا تھا۔ سب سے حیران کن بات یہ کہ صرف 11 سال کی عمر اس نے کالج کی پڑھائی شروع کی تھی۔
تحقیق کے مطابق مذکورہ بچے نے 14 سال کی عمر میں خودکُشی کی۔ حالاں کہ اُسے کسی شے کی کمی نہیں تھی، کبھی ذہنی مسائل کا سامنا اُسے نہیں کرنا پڑا تھا۔ اُس پر والدین کی طرف سے بھی کوئی دباؤ نہیں تھا۔ مذکورہ بچے کی خودکُشی آج تک ایک معمہ ہے۔ وکی پیڈیا کے مطابق برینڈین بریمر نے 8 دسمبر 1990ء کو نبراسکا (Nebraska, United States) میں جنم لیا اور 16 مارچ 2005ء کو خود کو گولی سے اُڑا کر زندگی سے منھ موڑ لیا۔