10 مئی، جب نیلسن منڈیلا صدر منتخب ہوئے

10 مئی کو جنوبی افریقہ کی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔
معلومات عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 10 مئی 1994ء کو ’’نیلسن منڈیلا‘‘ جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے۔
تحقیق کہتی ہے کہ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا وہ پہلے صدر تھے جو تین سو سال بعد سیاہ فام صدر بنے تھے۔ سفید فاموں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے انہوں نے 27 سال تک جد و جہد کی اور تاریخ کے صفحات میں اپنے آپ کو امر کیا۔