وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور نقاد، محقق، شاعر، ماہرِ لسانیات، معلم، ماہرِ اقبالیات اور پروفیسر ایمریطس ’’ڈاکٹر وحید قریشی‘‘ 17 اکتوبر 2009ء کو انتقال کرگئے۔
14 فروری 1925ء کو میانوالی، برطانوی ہندوستان موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی نام عبد الوحید تھا۔ ساہیوال، گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ فارسی اور تاریخ میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ کلاسیکی فارسی نثر میں پی ایچ ڈی اور میر حسن اور ان کی شاعری کے عنوان سے مقالہ لکھ کر ’’ڈی لٹ‘‘ کی ڈگری حاصل کی۔
حکومت پاکستان نے ڈاکٹر وحید قرشی کی ادبی و تعلیمی خدمات کے اعتراف طور پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ چالیس سے زائد کتب کے مصنف و مؤلف ہیں۔