خط و کتابت، خطِ کتابت یا خط کتابت؟

’’انتخابِ مخزن‘‘ از ڈاکٹر انور سدید (ناشر: ڈاکٹر تحسین فاروقی، طبعِ اول: مارچ 2016ء) کے صفحہ 365 پر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا مضمون ’’مشفق خواجہ کے چند خطوط‘‘ پڑھتے ہوئے ایک مرکب ’’خط کتابت‘‘ پر نظر پڑی، تو حیرت ہوئی، کیوں کہ ہم ہمیشہ اپنی تحریروں میں اسے مرکبِ عطفی یعنی ’’خط و کتابت‘‘ […]
سانچہ یا سانچا؟

’’سانچا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا املا عام طور پر ’’سانچہ‘‘ لکھا جاتا ہے، مگر ’’جہانگیر اُردو لغت‘‘ (جس میں ’’سانچہ‘‘ درج ہے) کے سوا تمام مستند لغات میں ’’سانچا‘‘ ہی ملتا ہے۔فرہنگِ آصفیہ کے مطابق ’’سانچا‘‘ کے معنی ’’قالب‘‘، ’’ڈھانچا‘‘، ’’دھات کی چیز یا کھانڈ وغیرہ کے کھلونے ڈھالنے کا اوزار‘‘ (وغیرہ) کے ہیں۔فرہنگِ آصفیہ […]