شکریہ، مسٹر ٹرمپ….!

Blogger Ikram Ullah Arif, Dir

جب سے امریکہ نے وینزویلا کے صدر کو بیوی سمیت اِغوا کیا ہے، پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ خاص طور پر لاطینی امریکہ اور یورپ کے ممالک میں تشویش مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ لاطینی امریکی ممالک میں اس تشویش کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ برملا کیوبا، کولمبیا اور میکسیکو […]

مانسہرہ کے ایدھی، وقاص خان

Blogger Sami Khan Torwali

خود انحصاری ،خدمت اور ریاستی ناکامیوں کے بیچ ایک روشن مثال، وقاص خان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ وہ اُن گنے چنے لوگوں میں سے ہیں، جنھیں قریب سے جانا جائے، تو انسان واقعی حیران رہ جاتا ہے کہ محدود وسائل، بغیر کسی حکومتی عہدے اور بغیر کسی بڑے ڈونر کے بھی اگر نیت صاف، […]

ناشکری تا زوال: یوسف زئی قوم اور سوات کا المیہ

Blogger Tauseef Ahmad Khan, Swat

زندگی کے ابتدائی ایام میں اکثر اس سوال پر مَیں بہت غور کرتا رہتا تھا کہ آخر قدرت اُن لوگوں پر ہی کیوں زیادہ مہربان دکھائی دیتی ہے، جو ناشکرے ہوتے ہیں؟ ہمیشہ نعمتیں اُس کے حصے میں کیوں آتی ہیں، جو نہ اُن کی قدر جانتا ہے، نہ اہمیت کو محسوس ہی کرتا ہے؟ […]

امریکہ بہادر کا اصل چہرہ

Blogger Muhammad Ishaq Zahid, Swat

امریکہ خود کو جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کا سب سے بڑا علم بردار قرار دیتا ہے، مگر اس کے عملی کردار پر نظر ڈالی جائے، تو یہ دعوے کھوکھلے اور تضادات سے بھرے دکھائی دیتے ہیں۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں دنیا کے مختلف خطوں میں امریکی مداخلت نے جہاں جمہوریت کو فروغ […]

سرما، بچوں کو نمونیا سے کیسے بچایا جائے؟

Blogger Doctor Noman Khan (Pulmonologist)

موسمِ سرما اپنے جوبن پر ہے۔ اس موسم میں ٹھنڈ اور بہت سے علاقوں میں دھند کی وجہ سے بچوں میں نمونیا کی بیماری پھیلنے کی شکایات عام ہیں۔ خاص طور پر کم زور آبادیوں جیسے کہ بچے، بوڑھے اور پہلے سے موجود صحت کے حالات والے افراد میں۔نمونیا، پھیپڑوں کا ایک سنگین انفیکشن ہے، […]

کوٹہ گئی (Doll House)

Blogger Zahir Shah Nigar, England

’’کوٹہ گئی‘‘ کی اِفادیت پر بات کرنے سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ آخر ہے کیا؟ہمارے پشتون معاشرے میں بچیاں اپنے بچپن میں گھر کے کسی کونے میں دو تین فٹ کا ایک چھوٹا سا گھر بنالیتی ہیں۔ اس کی دیواریں زمین پر کھینچی گئی لکیروں یا چھوٹے چھوٹے کنکروں سے بنائی جاتی […]

بابوزئی قامی تڑون جرگہ اور سلگتے مسائل

Blogger Sajid Aman Swat

’’بابوزئی قامی تڑون جرگہ‘‘ تحصیلِ بابوزئی کے اندر ایک مکمل غیر سیاسی جرگہ ہے، جس نے سیاسی اور نسلی امتیاز سے بالاتر ہو کر اُن لوگوں کو جمع کیا ہے، جن کے خلاف کسی قسم کے اخلاقی، مالیاتی یا دیگر الزامات نہیں…… اور جن کا مقصد صرف اور صرف تحصیلِ بابوزئی میں رہنے والے لوگوں […]

امریکی خارجہ پالیسی اور رجیم چینج

Blogger Hamza Nigar, Swat

20ویں صدی کے وسط میں اور جنگِ عظیم دوم کے بعد یورپی طاقتیں (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کم زور ہوگئیں۔ جنگ کے بعد امریکہ اور سوویت یونین دو مضبوط طاقتیں ابھر کر سامنے آئیں۔ 1946ء میں ونسٹن چرچل کے "Iron Curtain” خطاب میں وہ کہتے ہیں کہ ایک لوہے کا پردہ برِاعظم (یورپ) پہ اُتر […]

شہاب الدین محمد غوری: عروج، فتوحات اور تاریخ

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Adinzai

تاریخِ اسلام اور برصغیر کی سیاسی تشکیل میں اگر کسی ایک کردار کو فیصلہ کن کہا جائے، تو وہ شہاب الدین محمد غوری کا ہے۔ افغانستان کے پہاڑی خطے ’’غور‘‘ میں پیدا ہونے والا یہ سپہ سالار محض ایک فاتح نہیں تھا، بل کہ ایک ایسا معمارِ تاریخ تھا، جس کے فتوحات نے آنے والی […]

مصنوعی ذہانت اور بدلتا ہوا انسانی مستقبل

Blogger Noor Muhammad Kanju, Swat

زمانے کی رفتار ہمیشہ سے برق رفتار رہی ہے، لیکن عصرِ حاضر میں تبدیلی کے اس پہیے نے وہ ہمہ گیر صورت اختیار کر لی ہے، جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وہ کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میںمگر آج کے حالات دیکھ کر یوں […]

عالمی طاقت کی سیاست

Blogger Ikram Ullah Arif, District Dir

نئے سال کے پہلے ہی ہفتے امریکہ نے ایک آزاد ملک، وینزویلا، پر حملہ کرکے اپنی ترجیحات ایک بار پھر واضح کر دی ہیں۔ سادہ الفاظ میں اس اقدام کا پیغام یہی ہے کہ امریکہ آج بھی طاقت پر یقین رکھتا ہے، اور جہاں، جب اور جس کے خلاف چاہے، طاقت کے استعمال سے گریز […]

خیبر پختونخوا بہ مقابلہ پنجاب

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

پاکستان میں صوبائی سیاست محض جماعتی مقابلے تک محدود نہیں رہی، بل کہ اب یہ حکم رانی کے انداز، ترجیحات اور عوامی توقعات کے تناظر میں بھی زیرِ بحث ہے۔ حالیہ برسوں میں اگر خیبر پختونخوا اور پنجاب کا جائزہ لیا جائے، تو دونوں صوبوں میں سیاسی رویوں اور انتظامی ترجیحات کا فرق نمایاں دکھائی […]

نصابِ تعلیم: اعتدال سے نظریہ سازی تک

Blogger Doctor Gohar Ali

پاکستان میں نصابِ تعلیم کبھی محض درسی مواد کا مجموعہ نہیں رہا، بل کہ ریاستی ترجیحات، سیاسی اُتار چڑھاو اور قومی بیانیے کی تشکیل کا ایک طاقت ور ذریعہ رہا ہے۔ آزادی کے فوراً بعد کے برسوں میں اگرچہ نصاب میں مذہب اور قومی شناخت کا ذکر موجود تھا، تاہم مجموعی رجحان نسبتاً اعتدال پسند […]

سوات موٹر وے فیز ٹو: تاخیر، ناکامی اور نقصان

Blogger Sajid Aman

اس وقت نہ صرف مینگورہ شہر غیر قانونی رکشوں اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے شدید گھٹن کا شکار ہے، بل کہ اربن پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے آبادی کے غیر فطری پھیلاو (Irregular Expansion) نے لاکھوں لوگوں کو محصور کر دیا ہے۔ہم جیسے غیر ممالک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑی بھاری قیمت […]

کیا واقعی پاکستان اسلامی ریاست نہیں؟

Advocate Muhammad Riaz

کچھ مخصوص حلقوں کی جانب سے پاکستان کے بارے میں یہ دعوا کیا جاتا ہے کہ ’’پاکستان اسلامی ریاست نہیں۔‘‘آئیے، اس موضوع پر چند سوالات اُٹھاتے ہیں کہ آیا یہ دعوا آئینی، دینی اور تاریخی حقائق سے ہم آہنگ ہے…… یا جذبات، سطحی فہم اور محدود مطالعے کا نتیجہ ہے۔سوال:۔کیا واقعی پاکستان اسلامی ریاست نہیں؟جواب:۔ […]

ہنر کی قدر، انسان کی محرومی

Blogger Doctor Gohar Ali

’’بڑھئی‘‘ کے عنوان سے یہ اُردو درسی متن، جو 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں اُس وقت کے صوبہ سرحد (NWFP)، موجودہ خیبر پختونخوا، میں پرائمری سطح پر بہ طورِ نصاب پڑھایا جاتا رہا۔ بہ ظاہر محنت، دیانت اور خدمتِ خلق کی اخلاقی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔ بچوں کے لیے لکھی گئی اس سادہ […]

ریلوے: پٹڑی سے اترتے نظام کا نوحہ

Blogger Fazal Manan Bazda

وزیرِ اعلا خیبر پختونخوا نے کوہاٹ سے خرلاچی تک اور پشاور، چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے درمیان سرکلر ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ زندگی کی دیگر سہولیات کی طرح سفری سہولیات کی فراہمی بھی حکومتِ وقت کی بنیادی ذمے داریوں میں شامل ہے، مگر […]

فیک ویڈنگ: جنریشن زی اور معاشرتی اقدار

Blogger Ikram Ullah Arif

وہ ایک شادی تھی، مگر تھی بھی نہیں۔اب قارئین سوچیں گے کہ یہ کیا بات ہوئی؟، تو بالکل ایسا ہی تھا……!بات دراصل یہ تھی کہ پشاور میں ایک پروگرام منعقد ہوا تھا، جس پر پولیس نے چھاپا مارا اور شرکا کو گرفتار کر لیا۔ شرکا میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دونوں موجود تھیں۔ گرفتار شدگان […]

ادبی سرقے کی ایک بھولی بسری کہانی

Blogger Alina Gul

ترجمہ و تحقیق: Alina Gul’’ایف سکاٹ فٹز جیرالڈ‘‘ (F. Scott Fitzgerald) نے اپنی بیوی کی ڈائری چوری کی۔ اُس کے الفاظ کو اپنے نام سے شائع کیا۔ پھر اُس کی کتاب کو بند کروادیا۔ وہ ایک جلتے ہوئے ہسپتال میں کمرے میں مقفل دم توڑ گئی۔’’زیلڈا سائرے فٹز جیرالڈ‘‘ (Zelda Fitzgerald) سنہ 1900ء میں پیدا […]

خدا، بھوک اور سرمایہ دارانہ فریب

Blogger Sajid Aman, Swat

اشتراکی سوویت انقلاب کے عظیم راہ نما لینن نے کہا تھا: ’’ہم مذہبی لوگوں سے موت کے بعد والی جنت پر نہیں الجھنا چاہتے۔ ہمارا مقصد اِس زندگی کو تمام انسانیت کے لیے جنت بنانا ہے۔‘‘لبرل ازم، جدید سرمایہ دارانہ نظام کی پیداوار ہے۔ اس فکر کے حامل لوگ مادر پدر آزادی کو ہی اصل […]

سوات، علاقائی تعظیمی ناموں کی دم توڑتی روایت

Journalist Blogger Comrade Amjad Ali Sahaab, Swat

اللہ بخشے، میرے دادا، محمد المعروف بزوگر حاجی صاحب (مرحوم) کی دو بیویاں، یعنی میری دو دادیاں تھیں۔ جس دادی کے بطن سے میرے والد نے جنم لیا، اُنھیں ہم ’’ابئی‘‘ نام سے پکارتے تھے۔ ’’ابئی‘‘ دراصل دادا (مرحوم) کی دوسری بیوی تھیں۔ اُن کی پہلی بیوی (بڑی دادی) کو ہم چھوٹے اور بڑے ’’خوگہ‘‘ […]