شجرکاری کا موزوں ترین وقت اور اصول

Blogger Tauseef Ahmad Khan, Swat

ہمارے ہاں شجرکاری کا موسم اُس وقت شروع ہوتا ہے، جب شدید سردی کا زور ٹوٹ جائے، موسم نسبتاً معتدل ہو اور بارشیں معمول سے کچھ زیادہ ہونے لگیں۔ عموماً یہ موسمی کیفیت فروری کے دوسرے ہفتے سے پیدا ہونا شروع ہوتی ہے، جو شجرکاری کے لیے نہایت موزوں سمجھی جاتی ہے۔ ایسے میں اگر […]

ایم ٹی آئی ایکٹ، معلومات کا شور اور علم کی کمی

Blogger Sajid Aman, Swat

ہمیں ڈھیر ساری چیزوں کا پتا ہوتا ہے، مگر ہمارے پاس متعلقہ علم نہیں ہوتا۔ انفارمیشن اور نالج کے درمیان فرق ہوتا ہے ، اور اسی فرق میں اُلجھ کر ہم کئی دفعہ اچھے یا برے، غلط یا صحیح فیصلے کرتے ہیں، یا تو اُن سے فائدہ اُٹھاتے ہیں یا پھر اُن کا شکار ہو […]

تجزیۂ سیارہ اور تخلیق کا داخلی کرب

Blogger Noor Muhammad Kanju

گذشتہ رات بھارتی فلم ’’سیارہ‘‘ دیکھنے کا اتفاق ہوا، جس نے اپنے اچھوتے موضوع اور گہری جذباتی پرتوں کی بہ دولت ذہن پر اَن مٹ نقوش چھوڑ دیے۔ نئی کاسٹ کے باوجود اس فلم نے ’’الزائمر‘‘ کے مریض کی حالتِ زار اور شوبز کی دنیا کے پیچیدہ معاملات کو جس مہارت سے پیش کیا ہے، […]

دمہ کے مریض اور سرد موسم

Blogger Doctor Noman Khan (Pulmonologist)

موسمِ سرما اپنے عروج پر ہے۔ لوگ ایک طرف یخ ہوائیں اور رومانوی موسم کے ساتھ ساتھ مرغن غذائیں مچھلی اور گرما گرم پکوڑوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، تو دوسری طرف سانس اور دمہ کے مریضوں پر یہ موسم کافی گراں گزرتا ہے۔ اس بلاگ میں، ہم دریافت کریں گے کہ سرد موسم کس […]

شعبۂ صحت اور نج کاری کا المیہ

Blogger Sajid Aman

والیِ سوات کا قائم کردہ پُرشکوہ سیدو ہسپتال آخرِکار خودمختاری کے نام پر نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ حکومتی نااہلی، اراکینِ اسمبلی کی بدعنوانی اور نااہلی کا بین ثبوت ہے اور ریاست کے اپنے عوام سے کیے گئے وعدے (مفت، جدید اور آسان علاج) سے انکار ہے۔صحت کسی بھی معاشرے کی بنیاد […]

اہل سوات اور کھوکھلی تبدیلی

Blogger Hasan Chatan

قارئین! مَیں سعودی عرب میں گذشتہ دس سال سے محنت مزدوری کرتا چلا آ رہا ہوں۔ یہاں آ کر پتا چلا کہ ہم دنیا سے کتنا پیچھے رہ گئے ہیں۔ سعودی شہری نہ صرف جدید ٹیکنالوجی، بل کہ بنیادی سہولیات سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ یہاں پر مجھے کہیں کسی روڈ یا گلی پر […]

ڈاکٹر شیبر میاں کی یاد میں

Blogger Sami Khan Torwali

ڈاکٹر شیبر میاں (مرحوم) اُن نایاب انسانوں میں شمار ہوتے تھے، جن کی زندگی محض عمر پوری کرنے کا عمل نہیں، بل کہ خدمت، شعور، اخلاق اور انسان دوستی کی مسلسل ریاضت تھی۔ وہ ایسے شخص تھے، جنھوں نے اپنے طرزِ عمل، سوچ اور کردار سے یہ حقیقت واضح کر دی کہ اصل عظمت نہ […]

قومی سلامتی، سیاسی مصلحتیں اور خطرناک خاموشی

Blogger Advocate Muhammad Riaz

وزیرِ اعلا خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا یہ کہنا کہ ریاست پاکستان ثبوت دے کہ افغانستان سے دہشت گردی ہو رہی ہے؟ محض ایک بیان نہیں، بل کہ قومی سلامتی پر بہ راہِ راست حملہ ہے۔ یہ جملہ لاعلمی نہیں، دانستہ انکار ہے…… اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب خیبر پختونخوا روزانہ لاشیں […]

نوجوانوں میں شیشہ نوشی کا بڑھتا رجحان

Blogger Doctor Noman Khan, Pulmonologist

ایک وقت تھا جب ہم گٹکا، پان، سگریٹ اور چھالیہ وغیرہ کو نشہ اور چیز سمجھتے تھے، لیکن اَب ایک ایسی چیز متعارف کرائی جاچکی ہے، جسے نوجوان نسل برا سمجھنے کے بہ جائے فیشن سمجھتی ہے، اور اس سے ناواقف ہے کہ اس میں کیا شامل ہے اور اس کے صحت پر کیا ممکنہ […]

حالیہ شدید سیاسی بحران کا جائزہ

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Baizai, Malakand

پاکستان میں آئین کی حکم رانی ہے، نہ قانون کی…… بل کہ یہاں صرف جنگل کا قانون رائجہے۔ یہاں قانون نہیں، بل کہ خوف اور طاقت بولتے ہیں۔ یہاں جس کے ہاتھ میں لاٹھی ہوتی ہے، بھینس بھی اُسی کی ہوتی ہے۔ بعض دانش مند سمجھتے ہیں کہ عقل کا تقاضا یہی ہے کہ بھینس […]

شکریہ، مسٹر ٹرمپ….!

Blogger Ikram Ullah Arif, Dir

جب سے امریکہ نے وینزویلا کے صدر کو بیوی سمیت اِغوا کیا ہے، پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ خاص طور پر لاطینی امریکہ اور یورپ کے ممالک میں تشویش مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ لاطینی امریکی ممالک میں اس تشویش کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ برملا کیوبا، کولمبیا اور میکسیکو […]

مانسہرہ کے ایدھی، وقاص خان

Blogger Sami Khan Torwali

خود انحصاری ،خدمت اور ریاستی ناکامیوں کے بیچ ایک روشن مثال، وقاص خان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ وہ اُن گنے چنے لوگوں میں سے ہیں، جنھیں قریب سے جانا جائے، تو انسان واقعی حیران رہ جاتا ہے کہ محدود وسائل، بغیر کسی حکومتی عہدے اور بغیر کسی بڑے ڈونر کے بھی اگر نیت صاف، […]

ناشکری تا زوال: یوسف زئی قوم اور سوات کا المیہ

Blogger Tauseef Ahmad Khan, Swat

زندگی کے ابتدائی ایام میں اکثر اس سوال پر مَیں بہت غور کرتا رہتا تھا کہ آخر قدرت اُن لوگوں پر ہی کیوں زیادہ مہربان دکھائی دیتی ہے، جو ناشکرے ہوتے ہیں؟ ہمیشہ نعمتیں اُس کے حصے میں کیوں آتی ہیں، جو نہ اُن کی قدر جانتا ہے، نہ اہمیت کو محسوس ہی کرتا ہے؟ […]

امریکہ بہادر کا اصل چہرہ

Blogger Muhammad Ishaq Zahid, Swat

امریکہ خود کو جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کا سب سے بڑا علم بردار قرار دیتا ہے، مگر اس کے عملی کردار پر نظر ڈالی جائے، تو یہ دعوے کھوکھلے اور تضادات سے بھرے دکھائی دیتے ہیں۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں دنیا کے مختلف خطوں میں امریکی مداخلت نے جہاں جمہوریت کو فروغ […]

سرما، بچوں کو نمونیا سے کیسے بچایا جائے؟

Blogger Doctor Noman Khan (Pulmonologist)

موسمِ سرما اپنے جوبن پر ہے۔ اس موسم میں ٹھنڈ اور بہت سے علاقوں میں دھند کی وجہ سے بچوں میں نمونیا کی بیماری پھیلنے کی شکایات عام ہیں۔ خاص طور پر کم زور آبادیوں جیسے کہ بچے، بوڑھے اور پہلے سے موجود صحت کے حالات والے افراد میں۔نمونیا، پھیپڑوں کا ایک سنگین انفیکشن ہے، […]

کوٹہ گئی (Doll House)

Blogger Zahir Shah Nigar, England

’’کوٹہ گئی‘‘ کی اِفادیت پر بات کرنے سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ آخر ہے کیا؟ہمارے پشتون معاشرے میں بچیاں اپنے بچپن میں گھر کے کسی کونے میں دو تین فٹ کا ایک چھوٹا سا گھر بنالیتی ہیں۔ اس کی دیواریں زمین پر کھینچی گئی لکیروں یا چھوٹے چھوٹے کنکروں سے بنائی جاتی […]

بابوزئی قامی تڑون جرگہ اور سلگتے مسائل

Blogger Sajid Aman Swat

’’بابوزئی قامی تڑون جرگہ‘‘ تحصیلِ بابوزئی کے اندر ایک مکمل غیر سیاسی جرگہ ہے، جس نے سیاسی اور نسلی امتیاز سے بالاتر ہو کر اُن لوگوں کو جمع کیا ہے، جن کے خلاف کسی قسم کے اخلاقی، مالیاتی یا دیگر الزامات نہیں…… اور جن کا مقصد صرف اور صرف تحصیلِ بابوزئی میں رہنے والے لوگوں […]

امریکی خارجہ پالیسی اور رجیم چینج

Blogger Hamza Nigar, Swat

20ویں صدی کے وسط میں اور جنگِ عظیم دوم کے بعد یورپی طاقتیں (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کم زور ہوگئیں۔ جنگ کے بعد امریکہ اور سوویت یونین دو مضبوط طاقتیں ابھر کر سامنے آئیں۔ 1946ء میں ونسٹن چرچل کے "Iron Curtain” خطاب میں وہ کہتے ہیں کہ ایک لوہے کا پردہ برِاعظم (یورپ) پہ اُتر […]

شہاب الدین محمد غوری: عروج، فتوحات اور تاریخ

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Adinzai

تاریخِ اسلام اور برصغیر کی سیاسی تشکیل میں اگر کسی ایک کردار کو فیصلہ کن کہا جائے، تو وہ شہاب الدین محمد غوری کا ہے۔ افغانستان کے پہاڑی خطے ’’غور‘‘ میں پیدا ہونے والا یہ سپہ سالار محض ایک فاتح نہیں تھا، بل کہ ایک ایسا معمارِ تاریخ تھا، جس کے فتوحات نے آنے والی […]

مصنوعی ذہانت اور بدلتا ہوا انسانی مستقبل

Blogger Noor Muhammad Kanju, Swat

زمانے کی رفتار ہمیشہ سے برق رفتار رہی ہے، لیکن عصرِ حاضر میں تبدیلی کے اس پہیے نے وہ ہمہ گیر صورت اختیار کر لی ہے، جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وہ کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میںمگر آج کے حالات دیکھ کر یوں […]

عالمی طاقت کی سیاست

Blogger Ikram Ullah Arif, District Dir

نئے سال کے پہلے ہی ہفتے امریکہ نے ایک آزاد ملک، وینزویلا، پر حملہ کرکے اپنی ترجیحات ایک بار پھر واضح کر دی ہیں۔ سادہ الفاظ میں اس اقدام کا پیغام یہی ہے کہ امریکہ آج بھی طاقت پر یقین رکھتا ہے، اور جہاں، جب اور جس کے خلاف چاہے، طاقت کے استعمال سے گریز […]