اس نسل کا کتا بالکل نہیں بھونکتا

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھنے والا کتا بالکل نہیں بھونکتا۔ دراصل اِس کا تعلق کتوں کی نسل "Basenji” سے ہے جس میں بھونکنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ یہ بہترین شکاری نسل ہے جو بالکل نہیں بھونکتی۔ اس کا تعلق سنٹرل افریقہ سے ہے۔

برقع

’’بُرقع‘‘ (عربی، اسمِ مذکر) کا املا عام طور پر ’’بُرقعہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’نوراللغات‘‘، ’’علمی اُردو لغت (متوسط)‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت‘‘ کے مطابق دُرست املا ’’بُرقع‘‘ ہے۔ قیوم ملک نے اپنی تالیف ’’اُردو میں عربی الفاظ کا تلفظ‘‘ (مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اشاعتِ پنجم، نومبر 2019ء) کے صفحہ نمبر 137 پر باقاعدہ […]

دانت کا درد دور کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

دانت کا درد دور کرنے کے لیے لونگ استعمال کیجیے۔ جس دانت پر درد ہو، اس کے اوپر لونگ رکھ کر دو دانتوں کے درمیان زور دے کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ لیں۔ اس طرح درد وقتی طور پر رفع ہوجائے گا۔ بعد میں دانتوں کے کسی اچھے سے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

25 مارچ، بیورلی کلیری کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق بیورلی کلیری (Beverly Cleary) نام ور امریکی ادیبہ 25 مارچ 2021ء کو کیلی فورنیا، امریکہ میں انتقال کرگئیں۔ 12 اپریل 1916ء کو اوریگن، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ بچوں کے ادب کا اہم نام ہیں۔ 1950ء میں پہلی کتاب کی اشاعت سے لے کر اب تک ان […]