عہدہ برآ
’’عہدہ برآ‘‘ (فارسی، صفت) کا املا عموماً ’’عہدہ برآں‘‘ یا ’’عہدہ براں‘‘ لکھا جاتا ہے۔ رشید حسن خان نے اپنی کتاب ’’اُردو املا‘‘ کے صفحہ نمبر 79 پر املا ’’عہدہ برآ‘‘ درج کیا ہے۔ نیز اُردو علمی لغت (متوسط) میں ’’عہدہ بَرآ‘‘ درج ہے نہ کہ ’’عہدہ برآں‘‘ یا ’’عہدہ براں‘‘۔ فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات […]
4 دسمبر، جب دنیا کا پہلا ہفت روزہ شائع ہوا
وکی پیڈیا کے مطابق 4 دسمبر 1791ء کو دنیا کا پہلا ہفت روزہ ’’آبزرور‘‘ (The Observer) شائع ہوا۔ اسے "W.S. Bourne” نے انگلستان سے شائع کروایا۔ اسے ’’دنیا کا پہلا اتوار کا اخبار‘‘(The World’s First Sunday Newspaper) بھی کہتے ہیں۔
مجنوں گورکھپوری کے ناولٹ ’’سوگوار شباب‘‘ کا تنقیدی جائزہ
مجنوں گورکھپوری اُردو ادب کی اہم اور بلند قامت شخصیت تھے۔ اُن کے بارے میں ڈاکٹر مرزا حامد بیگ ’’اُردو افسانے کی روایت‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’احمد صدیق اصل نام قلمی نام احمد صدیق مجنوں/ بقول گورکھپوری پیدائش 10 مئی 1904ء بہ مقام موضع پلڑہ (بستی) عقیل خلیل آباد ضلع گورکھپور (بھارت)، وفات 4 جون […]
کچھ متحدہ عرب امارات کے بارے میں
یو اے ای کے 50ویں قومی دن کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates) جزیرہ نما عرب کے جنوب مشرقی ساحلوں پر واقع ایک خوب صورت ملک ہے، جو 7 امارات ابوظہبی، عجمان، دبئی، فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور ام القوین پر مشتمل ہے۔ 1971ء سے پہلے یہ ریاستیں ریاست […]