جاننا چاہیں گے اس بھیڑ کی یہ عجیب و غریب حالت کیوں ہوئی؟
"pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی بھیڑ اپنے مالک سے بھاگ کر پورے چھے سال نیوزی لینڈ کے مرغزاروں میں آوارہ پھرتی رہی۔ پھر جب مالک کے ہاتھ آئی، تو اون نہ کترے جانے کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہوگئی تھی۔
16 مئی، جب اولین خاتون نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی
"britannica.com” کے مطابق 16 مئی 1975ء کو جاپانی خاتون "Tabei Junko” نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ’’ماؤنٹ ایورسٹ‘‘ سر کرکے تاریخ رقم کی۔ مذکورہ خاتون ہی دنیا کی وہ اولین خاتون تھیں، جنہوں نے یہ معرکہ سر انجام دیا۔ ان کا ساتھ نیپال کے "Ang Tsering” نے دیا تھا۔