دل کی صحت اور بلڈ شوگر برقرار رکھنے کے لیے اہم پھل
وٹامن سی (Vitamin C) اور اینٹی آکسیڈنٹ (Antioxidant) سے بھرپور امرود (Guava) انسانی جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے انسانی خلیات کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔ امرود میں زیادہ مقدار میں پایا جانے والا فائبر دل اور بلڈ شوگر کی صحت بہتر بنانے […]
خشکی سے نجات کا آزمودہ گھریلو ٹوٹکا
رات کو زیتون کے تیل کی مالش کرکے سوجانا خشکی کا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے۔ زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں چھپا کر سوجائیں۔ صبح اُٹھ کر سر کو دھولیں، کچھ دنوں میں خشکی دور ہوجائے گی۔
لوری
’’لوری‘‘ ایک ایسی نظم ہے جسے مائیں اپنے بچوں کو سلانے کے لیے بڑے پیار اور محبت سے گنگناتی ہیں اور ساتھ ساتھ بچے کو تھپکیاں بھی دیتی رہتی ہیں۔ اس دوران میں بچے کو انہوں نے اپنے سینے لگایا ہوتا ہے یا پھر جھولے میں ڈال کر اسے جھولے دیتے ہوئے یہ نظم گائی […]
دو ڈاکوؤں کے نام سے مشہور تحصیل’’چھانگا مانگا‘‘
ضلع قصور کی تحصیل چھانگا مانگا اپنی خوب صورتی کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔ چھانگا مانگا، لاہور سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ انسانی ہاتھ سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہے، جسے ایک منصوبے کے تحت انگریزوں نے 1866ء میں تعمیر کیا۔ آپ یہ بات سن […]
سنوکر ٹیبل پر پڑا کون سا بال کتنے پوائنٹس کا؟
سنوکر ٹیبل پر 8 مختلف رنگوں کے بال ہوتے ہیں جن میں سے سفید رنگ کا بال "سٹرائیکر” کہلاتا ہے۔ اس کی مدد سے دیگر رنگوں کے بال پاٹ کیے جاتے ہیں اور مختلف پوائنٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔ ذیل میں دی گئی تصویر میں سنوکر ٹیبل پر رکھے جانے والے بالوں کے ترتیب وار […]
22 جنوری، محمد حسین آزاد کا یومِ انتقال
وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کے مشہور ادیب اور شاعر محمد حسین آزاد 22 جنوری 1910ء کو لاہور ، برٹش راج، موجودہ پنجاب میں انتقال کرگئے۔ 10جون 1830ء کو پیدا ہوئے۔ اول اپنے والد سے اور پھر ذوقؔ کے سایۂ عاطفت میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں دہلی کالج میں داخل ہوئے، جہاں مولوی […]
جوبائیڈن کی جیت اور ہمارے کرنے کے کام
78 سالہ ’’جو بائیڈن‘‘ نے امریکہ کے پہلے معمر ترین امریکی صدر منتخب ہوکر نئی تاریخ رقم کر دی۔ دوسری جانب امریکی تاریخ میں صدر ٹرمپ ایک ایسے متنازعہ صدر کے طور پر تاریخ رقم کرگئے، جنہوں نے انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے پورے انتخابی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا […]