13 جولائی، ایتھوپیا صومالی جنگ کا یومِ آغاز
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 13 جولائی 1977ء کو ایتھوپیا صومالی جنگ کا آغاز ہوا۔ صومالی نیشنل آرمی نے ایک متنازعہ علاقہ "Ogaden” جو کہ صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان واقع ہے، پر حملہ کیا۔ جنگ پورے 9 ماہ تک جاری رہی اور صومالیوں کی شکست پر منتج ہوئی۔