ایسا دسمبر سیکڑوں سال میں ایک بار آتا ہے

یہ دسمبر ہر لحاظ سے منفرد اور عجیب و غریب ہے جیسا کہ روزنامہ مشرق میں بچوں کے صفحہ پر درج ہے کہ ’’اس سال دسمبر کے مہینے میں 5 اتوار، 5 پیر اور 5منگل ہوں گے۔ یہ صرف 823 سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ چینی اسے "بگ فل آف منی” کہتے ہیں۔‘‘
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

گذشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر جو ہنگامہ برپا ہوا، اس سے ملک کی جگ ہنسائی خوب ہوئی۔ شکرہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے اسے خوش اسلوبی سے حل کردیا، ورنہ نجانے آج کیا منظرنامہ ہوتا۔ پاکستان کے شہری اس طرح کے ہنگاموں کے عادی ہیں، لیکن دنیا یہ تماشا […]
وزیر اعظم عمران خان صاحب، مجھے آپ سے شکایت ہے

سپریم کورٹ کے آرمی چیف کی توسیع کے سلسلے میں حالیہ چھے ماہ کی مشروط توسیع کے فیصلے کی وجہ سے حکومت کے لیے یہ لازم ہوگیا ہے کہ وہ اس دوران میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے اس مسئلے کو حل کرے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور دو ممبران کی تقرری […]
6 دسمبر، ڈپٹی نذیر احمد کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق شمس العلماء خان بہادر حافظ ڈپٹی مولوی نذیر احمد 6 دسمبر، 1836ء (ایک جگہ 1831ء بھی درج ہے) کو ضلع بجنور کی تحصیل نگینہ کے ایک گاؤں ریہر میں پیدا ہوئے ۔ انہیں ریاستِ حیدر آباد نے ’’غیور جنگ‘‘ کا خطاب بھی دیا تھا جسے انہوں نے قبول نہیں کیا تھا۔ […]
ضعیف قرآنی نسخہ بارے شریعت کا حکم

مفتی سبحان اللہ جان (مسجد درویش صدر، پشاور) سے سوال کیا گیا کہ قرآن مجید کے جو نسخے ضعیف ہوجائیں۔ انہیں اکثر لوگ دریا میں بہا دیتے ہیں یا زمین میں دفن کرتے ہیں۔ کچھ لوگ انہیں جلا کر راکھ میں تبدیل کرتے ہیں۔ پھر اُس راکھ کو یا تو دریا میں بہاتے ہیں، یا […]