سواتی انار کے آگے قندھار کے انار ماند پڑگئے

(خصوصی رپورٹ) فلک بوس پہاڑوں، بل کھاتی ندیوں اور میٹھے جھرنوں کی سرزمین سوات کو پھلوں اور فصلوں کا گھر بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں مختلف قسم کے پھلوں کی پیداوار ہوتی ہے، جن میں آڑو اور سیب سرِ فہرست ہیں۔ لیکن چند سالوں سے اہلِ سوات نے یہاں انار کے باغات لگانے کا سلسلہ […]

گرہ لگانا (شعری اصطلاح)

گرہ لگانا ایک شعری اصطلاح ہے۔ گرہ، مشرقی شعریات کی اصطلاح کے طور پر شعری ادب میں رائج ہے۔ شاعر کسی طرحی مشاعرے کے لیے دی گئی ’’طرح‘‘ کے ساتھ اپنا مصرع لگائے اسے ’’گرہ لگانا‘‘ کہتے ہیں۔ اردو اور فارسی مشاعروں میں ادب میں طرحی مشاعروں کی ایک طویل اور مستحکم روایت موجود ہے۔ […]

اداریہ کسے کہتے ہیں؟

اداریہ (Editorial) بنیادی طور پر جرنلزم (Journalism)کی اصطلاح ہے۔ وہ تحریر جو کسی اخبار یا رسالے کا ایڈیٹر حالاتِ حاضرہ کے سلسلے میں یا کسی ہنگامی اور فوری پیش آمدہ مسئلے پر اس لیے لکھے کہ قارئین ان مسائل پر توجہ دیں، اداریہ کے نام سے موسوم ہے۔ ’’کارل جی ملر‘‘ نے اداریے کی تعریف […]

اسلام، دینِ رحمت

انسان بنیادی طور پر معاشرتی حیوان ہے۔ یہ ایک معاشرے میں پیدا ہوتا ہے ۔ پیدائش کے وقت جب کہ یہ بالکل کمزور ، ضعیف اور لاچار ہوتا ہے اور اس کی زندگی کا انحصار دوسروں کی دیکھ بھال اور حفاظت کا مرہونِ منت ہوتا ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کی خدمت، نگہداشت، زندگی […]

23 اگست، ذہین شاہ تاجی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق معروف اردو صوفی شاعر، فلسفی اور اسکالر ذہین شاہ تاجی 23 اگست 1902ء کو جے پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق صوفیا کے سلسلۂ چشتیہ سے تھا۔ آپ کا سلسلۂ نسب دوسرے خلیفہ حضرتِ عمر فاروقؓ سے ملتا تھا۔ آپ کا اصل نام محمد طاسین فاروقی اور ذہینؔ تخلص تھا۔ […]

اپنی ذات میں انجمن

شاید یہ مصرع شاعر عبدالستار بمبارؔ کا ہے کہ دَ مات او دَ رُوغ لوخی دَ ٹنگہ پتہ لگی اس مصرع کی تشریح ایک حضرت نے یوں فرمائی کہ کمہار جب بڑی مہارت سے گوندھی ہوئی مٹی کو اپنے جادوئی ہاتھوں سے برتن کی شکل دیتا ہے اور اس کے بعد برتن کو آگ کے […]