پڑھئے ایک عجیب و غریب حقیقت

"pinterest.com” پر ایک عجیب و غریب حقیقت پوسٹ کی شکل میں شائع ہوئی ہے، جسے پڑھ کر آدمی کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ آج سے ٹھیک 100 سال پہلے غریبوں کے پاس گھوڑا جب کہ مال دار حضرات کے پاس موٹر کار ہوا کرتی تھی۔ آج 100 سال گزرنے […]

امریکی پروفیسر کو بھکشو کا قیمتی مشورہ

ایک امریکن پروفیسر ایک بھکشو کے پاس حاضر ہوا اور اسے کہا کہ وہ بدھ ازم کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ بھکشو نے کچھ دیر اس کا جائزہ لیا، چائے منگوائی اور ایک پیالی میں چائے ڈالنا شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد پیالی بھر گئی اور چائے کناروں سے باہر گرنا شروع ہوگئی۔ […]

الائچی، منھ کی بدبو کا گھریلو ٹوٹکا

منھ سے بدبو آتی ہو، تو اس حوالہ سے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب "کیا کھائیں اور کیوں؟” میں ایک آسان گھریلو ٹوٹکا یوں رقم کرتے ہیں: "الائچی چبانے اور تھوڑی دیر تک منھ میں رکھنے سے منھ کی بدبو دور ہوتی ہے۔”

آئیں، کیلاش کی سیر کریں (حصۂ ہفتم)

کیلاش قبیلے کے زیادہ تر لوگوں کا ذریعۂ معاش کھیتی باڑی اور مویشی پالنا ہے۔ کیلاش کے تقریباً ہر خاندان کے پاس مویشی ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر بھیڑ بکریاں ہوتی ہیں۔ اس طرح جو کیلاشی مال دار ہیں، ان کے پاس گائیں بھی ہوتی ہیں۔ کیلاشی ان مویشیوں کے دودھ سے خوراک تیار […]

ریاستِ سوات کا محکمۂ ٹیلی فون اور ڈاک

ریاستِ سوات کے مواصلات کا ایک اہم ذریعہ ٹیلی فون تھا۔ انگریز حکومت کی جانب سے باقاعدہ تسلیم کیے جانے سے قبل یہاں ٹیلی فون نظام کا قیام ممکن نہیں تھا۔ اس لیے کہ یہ سارا ان کے قبضہ میں تھا۔ دسمبر 1927ء میں پولیٹیکل ایجنٹ ملاکنڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ باچا […]

اور ہم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر

سردارِ دو عالم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک دن اپنے صحابہ سے فرمایا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ دنیا کی قومیں تم پر ایسی ٹو ٹ پڑیں گی، جس طرح لوگ دستر خواں پر کھانے کے لیے ٹوٹ پڑتے ہیں۔ صحابہؓ نے عرض کیا کہ کیا ہم تعداد میں […]