جانتے ہیں سب سے زیادہ زور سے چیخا جانے والا لفظ کون سا ہے؟

اس سوال کا جواب جانتے ہی لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔ جی ہاں، معلوماتِ  عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ لفظ کوئی اور نہیں بلکہ ’’خاموش‘‘ (Quiet) ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق جب بھی کسی شخص کو مخاطب کی کوئی بات ناگوار گزرتی ہے اور تان تلخ […]

27 نومبر، دیومالائی شخصیت کے حامل اداکار کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مارشل آرٹس کے استاد، فلم پروڈیوسر اور اداکار بروس لی 27 نومبر 1940ء کو سان فرانسسکو میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کا تعلق ہانگ کانگ سے تھا، مگر امریکہ میں رہتے تھے۔ فلمی ناقدین کے مطابق برُوس لی حقیقت میں اینگری ینگ مین یا ناراض نسل کا ہیرو تھا، جو جبر […]

سفید کپڑوں کو چمکانے کا آسان گھریلو ٹوٹکا

"ubqari.org” کے مطابق سفید کپڑوں کو دھونے کے بعد اسے چمکانے کا آسان ترین طریقہ یوں ہے کہ لیموں کا عرق گرم پانی میں ڈال دیا جائے اور بعد میں اس میں کپڑے بھگو دیے جائیں۔ سفید کپڑے ایسے چمک اٹھیں گے جیسے انہیں سِی کر پہلے روز پہنا گیا تھا۔

ایک کھجور کئی فوائد

خواتین کے لیے روزنامہ جنگ میں مختص صفحہ پر ’’رابعہ شیخ‘‘ کھجور بارے رقم کرتی ہیں: ’’کھجور ہڈیوں کی مضبوطی، نظامِ ہاضمہ کی بہتری اور فالج سے بچاؤ کے لیے بہترین ہے۔‘‘

سوات کا خوبصورت سیاحتی مقام مدین

حسین سبزہ زاروں، گھنے جنگلات اور برف کی سپید فرغل پہنی ہوئی فلک بوس چوٹیوں کے دامن میں واقع مدین کی وادی، سوات کے مرکزی شہر منگورہ سے 52 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ پختہ سڑک کے ذریعے مینگورہ سے منسلک ہے اور سطحِ سمندر سے اس کی بلندی 4334 فٹ ہے۔ مدین […]

حکمرانِ سوات میاں گل عبدالودود اور وزیر برادران

حضرت علی اور احمد علی میاں گل عبدالودود کے دو بہت ہی وفادار ملازم تھے بلکہ اگر انہیں ساتھی کہا جائے، تو بے جا نہ ہوگا۔ عام طور پر انہیں "وزیران” یا "وزیر برادران” کہا جاتا ہے۔ حضرت علی نے مختلف عہدوں پر کام کیا، جیسے وزیر، وزیرِ اعظم وغیرہ۔ اسی طرح احمد علی نے […]