10 نومبر، میخائل کلاشنکوف کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق روسی جنرل، ملٹری انجینئر اور ہتھیار بنانے کا ماہر میخائل کلاشنکوف (Mikhail Kalashnikov) دس نومبر 1919ء کو روس میں پیدا ہوا۔ آپ کا پورا نام میخائیل تیموفیویچ کلاشنکوف تھا۔ آپ چھوٹے ہتھیار ڈیزائن کرتے تھے۔ آپ کے بنائے ہوئے مشہور ہتھیاروں میں ’’کلاشنکوف‘‘ سب سے زیادہ مشہور ہوئی۔

یہ ہے سائیکل پر ہزاروں میل سفر طے کرنے والا عاشق

محبت ہو تو ایسی، تصویر میں نظر آنے والا جوڑا ہندوستانی خاوند اور سویڈن کی بیوی پر مشتمل ہے۔ انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق 1978ء میں "Pradyumna Kumar” ہندوستان سے سائیکل کے ذریعے سویڈن اپنی بیوی سے ملنے گیا۔ تحقیق میں آگے رقم ہے کہ اس سفر میں کمار کو ٹھیک چار مہینے لگے۔ […]

چائے کا داغ مٹانے کا آزمودہ ٹوٹکا

کپڑوں پر چائے کا داغ لگ جائے، تو بسا اوقات یہ دھونے سے بھی نہیں مٹتا۔ اس حوالہ سے ایک آزمودہ ٹوٹکا یہ ہے کہ ’’چائے کے داغ کو اسپرٹ سے باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔‘‘

لوبیا آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید

ڈان اردو سروس کی ایک تحقیق جس میں لوبیا کھانے کے دس فائدے بیان کیے گئے ہیں، ان میں ایک آنکھوں کی صحت کے حوالہ سے کچھ یوں رقم ہے: "دالیں وٹامن اے کی وجہ سے آنکھوں کی صحت بہتر بناتی ہیں۔ لوبیا میں وٹامن اے کی مقدار پالک سے زیادہ ہوتی ہے۔” اس لیے لوبیا کا […]

حکمرانِ سوات کے لیے چیلنج اور رکاوٹیں

سوات کا حکمران مقرر ہونے پر عبدالجبار شاہ کے مقابلہ میں عبدالودود کی پوزیشن مقابلتاً بہتر تھی، چوں کہ اُس کا تعلق سوات سے ہی تھا اور اُس کا اپنا ڈلہ (دھڑا) موجود تھا۔ اُسے 1877ء میں وفات ہوجانے والے اخوند آف سوات کے (جو اُس کا دادا تھا) مریدوں کی حمایت حاصل تھی۔ علاوہ […]

پاکیزگی اور نفاست کا حقیقی تصور

آج کل اخباروں میں پاک صاف اور کلین اینڈ گرین پاکستان کا چرچا ہے۔ سرکاری اہلکار اور عوامی نمائندے زور و شور سے صفائی مہم چلا رہے ہیں۔ جس کو بھی دیکھو ایک بڑی او ر لمبی جھاڑو پکڑے صفائی کر رہا ہے اور اخبارات اور میڈیا کے لیے تصویریں بنوا رہا ہے، تاکہ بوقتِ […]