2 اگست، ٹیلی فون کے مؤجد گراہم بیل کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق 2 اگست 1922ء کو ٹیلی فون کے مؤجد "الیگزینڈر گراہم بیل” (Alexander Graham Bell) کا انتقال ہوا۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ گراہم بیل نے ٹیلی فون کے علاوہ بھی کئی ایجادات کی تھیں، جن میں "فوٹو فون” اور "آڈیو میٹر” کے علاوہ "میٹل ڈی ٹیکٹر” بھی شامل ہے۔

یہ ہے تین صدیاں دیکھنے والا کچھوا

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "One and only” نامی کچھوا 1750ء کو ہندوستان میں پیدا ہوا اور 2006ء کو مر گیا۔ تحقیق کے مطابق پورے 256 سال زندہ رہنے کے بعد مذکورہ کچھوا تین الگ صدیاں دیکھنے میں کامیاب رہا۔

مہمند قبیلہ کی مختصر ترین تاریخ

’’مہمند‘‘ غوریہ خیل پٹھانوں کی ایک شاخ ہیں۔ وہ زیریں یا میدانی مہمند اور بالائی یا بَرمہمند میں منقسم ہیں۔ میدانی مہمند ضلع پشاور کے جنوب مغرب اور دریاربارا کے جنوب میں ہیں۔ ان کی پانچ شاخیں ہیں: میارزئی، موسیٰ زئی، داویزئی، متنی اور سرگانی۔ سارے غوریہ خیل کی طرح ان کے سردار بھی ارباب […]