رات کو بستر پر پیشاب کرنے والے بچوں کا علاج

جو بچے رات کو سوتے وقت بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کے حوالہ سے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان کی تحقیق کا نچوڑ ہے جو انہوں نے اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں درج کیا ہے۔ مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ ’’کارآمد گھریلو غذائی نسخے‘‘ کے نام سے صبا رشید کرچکی ہیں۔ اس کتاب کے صفحہ نمبر 146 پر نسخہ درج ہے: ’’جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں، انہیں دو اخروٹ اور بیس گرام کشمش روزانہ دو ہفتے کھلائیں۔ اس سے بچے بستر پر پیشاب کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔‘‘