سرسوں کے تیل کے کئی فوائد ہیں۔ سرِ دست اس کا ایک بڑا فائدہ ملاحظہ کیجیے:
جن لوگوں کو کمر درد کی شکایت رہتی ہے، وہ اگر نہانے سے گھنٹا قبل سرسوں کے تیل سے کمر کی مالش کریں اور اس کے بعد گرم پانی سے نہالیں، تو وہ بہتری محسوس کریں گے۔
سرسوں کے تیل سے کمر کی مالش اور گرم پانی سے نہانے کو اگر معمول بنا لیا جائے، تو کمر درد سے دائمی طور پر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کے طور پر شائع کی جا رہی ہے، قارئین اس کے ساتھ اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں، تو بہتر بات ہوگی۔