کچھ لوگ اپنی بڑی توند کی وجہ سے ہمیشہ ٹینشن میں رہتے ہیں لیکن اب پریشان ہونا چھوڑئیے اور ایک آسان سا نسخہ آزمائیے۔
ایک حالیہ تحقیق میں ایک آسان سا گھریلو نسخہ کافی کارگر مانا جاتا ہے جس کی مدد سے بڑھتے ہوئے پیٹ کو نہ صرف کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ نسخہ اس کو کم کرنے میں بھی انتہائی مددگار ہے۔
نسخہ کچھ یوں ہے کہ صبح جیسے ہی آنکھ کھلتی ہے، تو سب سے پہلا کام یہ کیجیے کہ اُلٹے منھ پیٹ کے نیچے تکیہ 3 تا 5 منٹ رکھئے اور زور زور سے سانس لینے کی کوشش کریں۔ اس عمل کو معمول بنانے سے چند ہی ہفتوں میں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ نسخہ تیر بہ ہدف ہے۔