کیا آپ کو جوتوں کی بو سے چِڑ ہے، تو پریشان مت ہوں۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے ایک آسان سا گھریلو نسخہ آزما لیں۔
جب بھی آپ صابن کی کوئی ٹکیا خریدتے ہیں، تو اس کا ریپر ہرگز ضائع مت کریں بلکہ اسے جوتوں اور استعمال شدہ جرابوں کے ساتھ رکھ دیا کریں۔
یوں جوتوں، جرابوں اور موزوں کی بدبو سے گھر محفوظ ہوجائے گا۔
یاد رکھیں کہ صابن کی ٹکیوں کی جتنی مختلف اقسام کے ریپر ہاتھ آئیں گے، اتنا ہی گھر اور کمرہ مہک اٹھے گا۔