بسااوقات جب فاونٹین پن کی سیاہی کپڑوں یا خاص کر جیب والے حصے پر لگتی ہے، تو دھونے سے بھی کپڑوں پر اس کا دھبا رہ جاتا ہے، مگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کیوں کہ ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا ہے، جس کی مدد سے مذکورہ دھبا باآسانی دھو کر مٹایا جاسکتا ہے۔
اگر کبھی آپ کے کپڑوں پر سیاہی کا دھبا لگ جائے، تو کپڑے تبدیل کرلیں اور مذکورہ کپڑوں کے جس حصہ پر سیاہی کا دھبا نظر آ رہا ہے اسے موم لگا کر دھوئیں۔ جلد ہی دھبا دھل جائے گا۔