یوں تو موبائل فون کے کئی نقصانات ہیں لیکن جو لوگ ہر وقت اپنے موبائل فون پر ٹیکسٹ بھیجنے میں مصروف رہتے ہیں، انہیں گردن درد کی شکایت رہتی ہے۔ موبائل فون پر ہر وقت پیغامات وصول کرنے اور بھیجنے سے ہم غیر ارادی طور پر اپنی گردن کو سارا دن جھکائے رکھتے ہیں ۔ اس عمل سے انسان کو گردن کا درد لاحق ہوسکتا ہے۔کہیں آپ بھی اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون پر ٹیکسٹنگ کرنے میں تو نہیں گزارتے؟