یوں تو تمام ڈرائی فروٹس صحت کے لئے بہترین ہوتے ہیں، مگر چلغوزہ کی بات ہی کچھ اور ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق چلغوزہ جگر اور گردوں دونوں کے لئے مفید ترین ہے۔
چلغوزے میں چوں کہ کولیسٹرول نہیں پایا جاتا، جس کی وجہ سے اس کی تھوڑی سی مقدار بھی لمبے عرصے تک وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ چلغوزے کو اگر بھوک کے وقت کھایا جائے، تو یہ بھوک ختم کر دیتا ہے۔
اس کے ساتھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر اسے بیس گرام سے زائد کھایا گیا، تو یہ جسم کے مختلف حصوں میں درد پیدا کرسکتا ہے۔