غصے کی سائنس

جسم میں مختلف کیمیائی مادے جذبات کو تحریک دینے کا سبب ہیں جن سے مزاج اور شخصیت ترتیب پاتی ہے۔
محققین کے مطابق ہر جذبہ کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے۔ غصہ بھی کیمیائی رد و بدل سے پیدا ہوتا ہے۔ مثلاً نیند پوری نہیں ہوئی، کھانا نہیں کھایا، ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا وغیرہ۔ ان سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔
جیسا کہ بتایا جا چکا ہے کہ کسی بھی کیمیائی ردِعمل کا دورانیہ 12 منٹ ہے۔ 12منٹ کے بعد جسم دیگر کیمیائی مادے پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے سابقہ کیمیائی مادوں کا ردِعمل ماند پڑ جاتا ہے۔ ا س کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم 12 منٹ گزار لیں، تو کیفیات اور جذبات کی طغیانی سے باآسانی نکل سکتے ہیں، لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہم اپنے رویہ کی بدولت 12 منٹ کو طول دیتے رہتے ہیں اور وہ جذبہ جسے 12 منٹ کے بعد ماند پڑنا چاہیے تھا، گھنٹوں، دنوں، مہینوں یا شخصیت پر محیط ہوجاتا ہے۔
(ماہنامہ قلندر شعور، اپریل 2019ء سے سید اسد علی کی تحریر "اکیس کروڑ بے روزگار افراد” صفحہ نمبر 71 سے انتخاب)