18 فروری ایلیسینڈرو وولٹا کی پیدائش کا دن ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’ایلیسینڈرو وولٹا‘‘ اٹلی سے تعلق رکھنے والے مشہور کیمیا دان اور ماہرِ طبیعات تھے ۔ آپ وولٹیک پائل نامی برقی بیٹری کے مؤجد ہیں جسے آپ نے 1799ء میں بنایا۔بعد میں آپ نے 1800ء میں رائل سوسائٹی کے صدر کو ایک خط کے ذریعے اس ایجاد سے آگاہ کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق وولٹا نے اس ایجاد کے ذریعے ثابت کر دیا کہ بجلی کیمیائی طریقوں سے پیدا کی جا سکتی ہے۔ اس طرح انہوں نے اس قدیم نظریے کو منسوخ کر دیا جس کے مطابق بجلی جانداروں کے ذریعے بنتی ہے۔ وولٹا کی اس اہم ایجاد نے سائنس کے میدان میں نئے راستے کھول دیے اور بڑی تعداد میں دیگر سائنسدانوں نے تجربات شروع کر دیے جس کے نتیجے میں الیکٹروکیمسٹری کا موضوع معرض ِوجود میں آیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق نپولین بوناپارٹ نے ’’ایلیسینڈرو وولٹا‘‘ کی سائنسی تحقیقات کی قدر کرتے ہوئے انہیں جامعۂ فرانس میں دعوت دی جہاں انہوں نے اپنی ایجاد کے متعلق اس تعلیمی ادارے کے اراکین کو معلومات فراہم کیں۔ وولٹا تقریباََ چالیس سال تک "University of Pavia” کی طبیعاتی تجربہ گاہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے اور اس عرصے میں کثیر تعداد میں طلبہ نے ان سے فیض حاصل کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق وولٹا اپنی تمام تر سائنسی کامیابی کے باوجود الگ تھلگ رہنے کے عادی تھے۔ 1823ء میں انہیں کئی بیماریوں نے یکے بعد دیگرے آ گھیرا جن کے باعث وہ 1827ء کو گزر گئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’وولٹا‘‘ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اکائیوں کے بین الاقوامی نظام میں الیکٹرک پوٹینشل کی اکائی کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔