سافٹ وئیر انجینئرنگ کیوں ضروری ہے؟

کمپیوٹر سائنس اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجیز روزمرہ زندگی کا ایک اہم جزو بن چکی ہیں۔ اس سے متعلق شعبوں میں کوئی بھی نوجوان تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل کامیاب بناسکتا ہے۔ مذکورہ شعبوں میں ’’سسٹمز آپریشن‘‘، ’’ہارڈوئیر ڈیزائنر انجینئر‘‘، ’’سسٹمز پروگرامر‘‘، ’’سافٹ وئیر انجینئر‘‘، ’’سسٹمز اینالسٹ‘‘، ’’ایپلی کیشنز پروگرامر‘‘، ’’ڈیٹا پریپریشن کلرک‘‘، ’’کمپیوٹر آپریٹر‘‘ وغیرہ جیسے شعبے شامل ہیں۔
سافٹ وئیر انجینئرنگ کمپیوٹر سائنس کی ایک شاخ ہے جو موجودہ دور میں کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔ ’’سافٹ وئیر انجینئرز‘‘ آج ہر صنعت اور شعبہ کی ضرورت ہیں۔ ’’موبائل فون‘‘، ’’کار سازی‘‘، ’’ٹیلی کمیونی کیشن‘‘، ’’ہوا بازی کی صنعت‘‘ اور کھیلوں اور صحت کے شعبوں میں سافٹ وئیر انجینئرز کی خدمات کے بغیر پیش رفت کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرینڈنگ فیلڈ ’’سافٹ وئیر انجینئرنگ‘‘ ہے۔ بیش تر نوجوان اس شعبے کی طرف تیزی سے مایل ہو رہے ہیں۔ کیوں کہ سافٹ وئیر انجینئرز کی مانگ روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ طالب علم کمپیوٹر سائنس اور کمپیوٹر انجینئرنگ کی مشقوں کا استعمال کرتے ہوئے سافٹ وئیر کی تیاری یا اس سے متعلق علم حاصل کرتے ہیں۔ اگرچہ سافٹ وئیر انجینئرنگ اور ہارڈ وئیر انجینئرنگ ایک دوسرے سے منسلک ہیں، تاہم پیشہ ورانہ میدان میں دونوں شعبہ جات میں کئی چیزیں مختلف ہیں۔
پاکستان ایک جامع نصاب کی مدد سے ہر سال سیکڑوں سافٹ وئیر انجینئرز پیدا کر رہا ہے، جو دنیا میں کہیں بھی اپنا مقام پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ طلبہ سافٹ وئیر سسٹم کا تجزیہ کرنے، اُسے ڈیزائن کرنے اور فعال بنانے کے حوالے سے بھرپور صلاحیتیں لے کر میدانِ عمل میں اُترتے ہیں۔باضابطہ طور پر پاکستان میں کمپیوٹر سے متعلق پیشوں میں مختلف سطح کی تعلیم متعدد نجی و سرکاری اداروں اور جامعات میں فراہم کی جا رہی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ سافٹ وئیر انجینئرنگ کا میدان ناقابلِ یقین حد تک وسیع ہے۔ کوئی شک نہیں کہ شعبۂ سافٹ انجینئرنگ کو کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد کہا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت پوری دنیا میں سافٹ وئیر انجینئروں کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستان اس صورتِ حال سے بہت فایدہ اٹھا سکتا ہے۔ پاکستانی انجینئرز کا شمار دنیا کے انتہائی باصلاحیت انجینئروں میں ہوتا ہے۔ صرف ان کو اچھی تربیت اور صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے۔
(بہ شکریہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز، ماہِ نومبر 2022ء)
…………………………………….
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے